اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات بیرونی افواج کے امریکی سربراہ "جنرل جوزف انڈرسن" نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی۔اس امریکی کمانڈر نے مزید کہا کہ آیندہ سال میں افغان فورسز کی حمایت میں افغانستان میں ہوائی حملے انجام نہیں دیے جائیں گے۔ انڈرسن نے اپنے بیان میں افغانستان میں تعینات بیرونی افواج کے آیندہ سال کے مشن کی وضاحت نہیں کی ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے طالبان سے مقابلے کے بہانے سن دوہزار ایک سے افغانستان پر قبضہ کرنے کےبعد اس ملک میں ڈرون حملوں کا آغاز کیا تھا۔
.......
/169